سنی تحریک پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے جمعہ کو ملک گیر یوم دعا منائے گی : شاداب رضا نقشبندی

اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان سنی تحریکپر امن اور شفاف انتخابات کے انعقادکیلئے جمعہ کو ملک گیر یوم دعامنائے گی۔وفاقی دارلحکومت اسلام آبادسمیت ملک بھرکے تمام شہروں میں دعائیہ تقریبات منعقدکی جائیں گی جبکہ علما ومشائخ جمعہ کے اجتماعات میں ووٹ کی شرعی حیثیت اورامن وامان کے حوالے سے موضوعات پر خطابات کریں گے۔

ملک میںقیام امن کیلئے قوم کو محبت واخوت ‘صبر وتحمل’برداشت اور بھائی چارے کادرس دیناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ملک کسی بڑے سانحہ’اشتعال انگیز کاروائیوں اور ہنگاموں کا متحمل نہیں ہو سکتا’سیاستدان بھی جماعتی اور سیاسی اختلافات کو دشمنی کی حد تک نہ لے جائیں’ پاکستان کی سا لمیت وبقا میں ہم سب کی بقا ہے۔ عوام اور سیاستدان قانون کااحترام کریںاو ر انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ان خیالات کااظہارپاکستان سنی تحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن اور پنجاب کے صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے سینٹرل الیکشن سیل سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے انتقام لینے کا بہترین طریقہ ہے کہ 11مئی کوبلٹ کی جگہ بیلٹ کا استعمال کیا جائے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ١١ مئی کے انتخابات میں اسلامی اقدار اورنظریہ پاکستان کے وفاداروں کو منتخب کریں تاکہ مستقبل میں لاقانونیت ،دہشت گردی اور داخلی وخارجی سازشوں کامستقل سدباب کیا جاسکے۔