عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی کی بنیادرکھیں ملک عبدالرئوف

راولپنڈی(جی پی آئی)پی پی 10سے پاکستان سنی تحریک اورجے یو پی کے مشترکہ امیدوارملک عبدالرئوف نے کہا ہے کہ پرانے شکاری نئے جال کے ساتھ قوم کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا ایجنڈاصرف اقتدار کاحصول ہے۔عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی کی بنیادرکھیں۔

نیالبادہ اوڑھ کر آنے والوں سے خیر کی توقع نہیںکی جاسکتی۔عوام خوف سے بالاتر ہوکر اپنی سوچ و منشا کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاکرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورنگراں حکومت 11مئی کو امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

کر اچی سمیت ملک بھر میں انتخابات منصفانہ اور پر امن ہو نے چا ہیے ۔انتخابات میں پا ک افواج کی تعیناتی انتہائی اہم اقدام ہو گا۔11مئی عوام کو دھوکہ دینے والے کرپٹ افراد کے احتساب کا دن ہے۔عوام سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ ٹیبل لیمپ پر مہر لگا کر شریف اور محب وطن لوگوں کا انتخاب کریں۔سابقہ حکمرانوں کو عوام اپنے ووٹ کے صحیح استعمال سے ہمیشہ کے لئے سابق کر دیں۔