آج عوام تبدیلی کو ووٹ دیکر انقلاب کی بنیاد رکھیں گے این جی پی ایف
Posted on May 10, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آج عوام کا دن ہے آج کا اختیار بھی عوام کا ہے اور اقتدار بھی عوام کے پاس ہے آج عوام چاہیں تو اپنے ووٹ کی طاقت سے تمام لٹیروں کا احتساب کرکے انہیں یہ بتاسکتے ہیں کہ عوام کو غلام اور حقیر سمجھنے والے سیاستدانوں ہماری قوت دیکھو ہم چاہیں تو تمہیں سر پر بٹھاسکتے ہیں۔
چاہیں تو ایوان اقتدار سے چور بھی بھگاسکتے ہیں ۔نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا کہ آج کا دن تبدیلی اور انقلاب کا دن ہے آج عوام نیا پاکستان بنانے کیلئے گھر سے نکلیں گے اور نوجوان قیادت کو اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب کرکے ایک ایسے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے جو طبقاتی تضاد کرپشن و لوٹ مار ناانصافی و محرومی ظلم و بربریت اور دہشت گردی و بد امنی سے پاک ہوگا۔
عوام کے ساتھ ان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی محفوظ و خوشحال ہوگا اور اگر عوام ایسا چاہتے ہیں تو گھر سے نکلیں اور اپنا ووٹ لازم استعمال کرتے ہوئے روایتی سیاستدانوں اور باربار عوام کو دھوکادینے والی قیادتوں کو مسترد کرتے ہوئے داعیان انقلاب کو ووٹ دیں اور ان لوگوں کو کامیاب بنائیں جن کی کارکردگی اس بات کی گواہ ہے کہ وہ تعمیروترقی چاہتے ہیں یا ان کا ساتھ دیں جو نیا پاکستان بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔