شمالی وزیرستان میں دو بم دھماکے،تین افراد جاں بحق، 12 زخمی ہو گئے

Miran Shah

Miran Shah

شمالی وزیرستان(جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ خواجہ جان چوک میں دو بم دھماکوں سے تین افراد جاں بحق،12 زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مقام میران شاہ میں خواجہ جان چوک میں شرپسندوں نے بم موٹر سائکل میں نصب کیا گیا تھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے سے بازار میں متعدد کانوں اور تین گاڑیوں کو نقصان پہچا زخمیوں کو میران شاہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق جس جگہ دھماکا ہوا اس سے کچھ فاصلے پر حلقہ این 40 کے آزاد امیدوار، غلام احمد، نذیر، نیک زمان، کامران کے دفاتر ہیں۔دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،بازار بند ہو گیا۔