اننخابات : معیشت کی بہتری کیلئے مضبوط حکومت کی ضرورت

Economy

Economy

کراچی (جیوڈیسک) گیارہ مئی کا فیصلہ ساز دن اب سر پر ہے ۔ ملکی سیاسی منظر نامے مین تبدیلی کا فیصلہ تو گیارہ مئی کو ہی ہوجائے مگر معشیت کو سنبھالنے کیلئے آنے والی حکومت کو جامع اورواضع پالیسی سازی کرنی ہوگی۔ معاشی ماہرین کے مطابق معیشت میں بہتری کے لئے ایک مضبوط حکومت کی اشد ضرورت ہے ۔ گزشتہ پانچ سال سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

ماہر معاشیات ثاقب سیرانی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار سیاسی استحکام کو بہت ذیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ ثاقب شیرانی نے مزید کہا آئی ایم ایف سے مزید قرض جیسا غیر مقبول فیصلہ نگران حکومت سے ہی کراوانے چاہیئے تھے تاکہ آئندہ آنے والی حکومت کو مسائل کا کم سامنا کرنا پڑے۔

دوسری جانب کراچی اسٹاک مارکیٹ مسلسل ایک کے بعد ایک نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سینئر تجزیہ کار احسن محنتی کے مطابق رواں اسٹاک مارکیٹ مین تیزی کو پری الیکشن ریلی کہنا درست ہے۔