لاہور(جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ہدایات کو سامنے رکھتے ہو ئے بورڈ کا آئین تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ کہنا درست نہیں کہ چیئرمین کا انتخاب شفاف نہیں ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران چوہدری زکا اشرف نے کہا کہ منتخب چیئرمین کے لیئے آئی سی سی نے جون تک ڈیڈ لائن دی تھی۔ نئے آئین کے بعد چیئرمین کے انتخاب سے پی سی بی کی معطلی کے خدشات ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب کے لیئے آئینی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔ عدالت میں جانے اورسابق سربراہان کی تنقید کا کوئی فائدہ نہیں۔