عام انتخابات ملک میں دستور کی بالادستی کا ثبوت ہیں،چیف جسٹس

Chief Justice Iftikhar

Chief Justice Iftikhar

کوئٹہ(جیوڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک میں دستور کی بالادستی ہے۔

چیف جسٹس نے این اے 259 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو ووٹ ڈالنا چاہئے۔ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر چیف جسٹس کے ساتھ ان کے بیٹے ارسلان افتخار بھی موجود تھے جنہوں نے ووٹ کاسٹ کیا۔