انتخابات کے لیے پولنگ صبح8 بجے شروع ہوگئی

Elections

Elections

کراچی(جیوڈیسک) کراچی جسے چاہیں ہرائیں،جسے چاہیں سرپہ بٹھائیں ،آج عوام کے ہاتھ میں طاقت آگئی،آج جو ووٹ دے گا وہ جیتے گا، جو گھر بیٹھے گا وہ ہارجائے گا، 5 سال کا سب سے بڑا دن آگیا، انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے جاری رہے گی۔ساڑھے 8کروڑ ووٹرز صبح 8 سے شام 5بجے تک حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

خدشات، وسوسے، واہمے اور غیریقینی صورت حال، سب ختم۔2013 کے عام انتخابات آج ہورہے ہیں۔فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، پولنگ اسٹیشن پرجائیں،وقت ہے صبح 8 سے شام5 بجے تک۔۔ اپنے پسندیدہ امیدوارکوووٹ دیں۔ آپ جہاں کہیں بھی ہیں۔پولنگ اسٹیشن کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہرگزمشکل نہیں۔ بس موبائل فون سے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجیں، تمام معلومات مل جائیں گی۔

پولنگ اسٹیشن جاتے ہوئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لے کر جانا ہے۔ یہ یاد رہے اور یہ بھی کہ موبائل ساتھ رکھنے پرپابندی ہے۔ انتخابات کے لیے ملک بھر میں ساڑھے 69 ہزار سے زائد پریذائیڈنگ آفیسرز کو 11،10 اور 12 مئی کے لیے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات مل گئے ہیں اوروہ انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا دھاندلی کرنے والے کو موقع پر ہی سزا سنا سکیں گے۔