لاہورہائی کورٹ کے4ایڈیشنل ججزکومستقل کرنے کی منظوری

LHC

LHC

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد صدرآصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ کے 4ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرججزکومستقل کرنے کی منظوری دی ہے۔

جن ججوں کومستقل کیاجائے گاان میں جسٹس چودھری محمد یونس، جسٹس سید افتخار حسین شاہ ، جسٹس سید محمد کاظم رضا شمسی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان شامل ہیں۔