کرم ایجنسی(جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 38 کرم ایجنسی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث انتخابات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولٹیکل ایجنٹ نے امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث الیکشن کے التوا کی درخواست کی تھی۔
جسے قبول کر لیا گیا۔ پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی کے کچھ علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف اپریشن جاری ہے جس کی وجہ سیانتخابات ممکن نہیں تھے۔