اٹلی : سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ، آسٹریلوی سائیکلسٹ فاتح

Italy

Italy

اٹلی(جیوڈیسک)میں جاری گائرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ آسٹریلوی سائیکلسٹ نے جیت لیا، ٹور ڈی فرانس کے چیمپئن گر کر جیت کا راستہ بھول گئے۔سائیکل ریس کی اس زور آزمائی کو بارش نے زیادہ اعصاب شکن بنا دیا۔

کھلاڑی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں پھسلن کا بھی شکار رہے۔ ایونٹ کے ساتویں مرحلے میں برطانوی سائیکلسٹ بریڈلی وگنز گر کر کامیابی سے محروم ہو گئے۔

اس مرحلے میں آسٹریلیا کے ایڈم ہینسن فاتح رہے۔ ایک سو ستتتر کلومیٹر کا یہ فاصلہ انہوں نے سب سے پہلے چار گھنٹے پیجنتیس منٹ اور انچاس سیکنڈ میں طے کیا۔