لکی مروت : پہاڑ خیل ٹھل میں جرگے نے خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگادی

Lakki Marwat

Lakki Marwat

لکی مروت(جیوڈیسک) لکی مروت ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل ٹھل میں رات گئے عمائدین کا جرگہ ہوا۔ شریف اللہ اور گوہر زاد کی سربراہی میں ہونے والے جرگے میں علاقہ پہاڑ خیل ٹھل میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس علاقے میں خواتین ووٹروں کی تعدادایک ہزار 948ہے جبکہ پورے حلقہ این اے 74 میں کل خواتین ووٹروں کی تعداد43ہزار48 ہے۔