آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Weather

Weather

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم شام کو راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں گردآلود ہوائیں چلنے اور چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ہفتہ اور اتوار کے روز کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر بادل گرجیں گے اور برسیں گے بھی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ ایک دوروز میں کہیں مٹی اڑاتی چلیں گی ہوائیں اور کہیں بارش ہونے کا بھی ہے امکان۔جمعہ کو ملتان ، ہزارہ ڈویژن اور شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 50ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت بہاول نگر ، جیکب آباد اور دادو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔