آج قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 9 نشستوں پر پولنگ نہیں ہو گی

Elections

Elections

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد آج قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 9 نشستوں پر پولنگ نہیں ہو گی۔ ان حلقوں میں انتخابات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جہاں پولنگ ملتوی کی گئی ہے، ان میں قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقے شامل ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 ، ٹرایبل ایریاز تھری ، کرم ایجنسی میں الیکشن، امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے۔5

دن پہلے، اسی حلقے سے جمعیت علمائے اسلام (ف )کی انتخابی ریلی میں بم دھماکا ہوا تھا۔این اے 254کراچی کے انتخابات عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صادق زمان خٹک کے قتل کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 فیصل آباد میں پولنگ امیدوار امجد ربانی کے انتقال کر جانے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔ یہی امیدوار پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 سے بھی امیدوار تھے۔

یہاں بھی الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے ہی ایک اور حلقے پی پی 217 خانیوال میں پولنگ آزاد امیدوار عبدالستار کے انتقال کے باعث ملتوی کی گئی۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 254 مظفر گڑھ میں انتخابات تحریکِ تحفظِ پاکستان کے امیدوار مہر مشتاق احمد کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کیے گئے۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 64 میر پور خاص سے امیدوار وقار احمد کے انتقال کے باعث یہاں بھی پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔سندھ اسمبلی کے ہی حلقہ پی ایس 95 کراچی میں پولنگ، امیدوار شکیل احمد کو قتل کیے جانے کے بعد ملتوی کی گئی۔