زبیر کیانی امیدوار برائے حلقہ NA – 56 اور PP-13 عمران خان کے حق میں الیکشن سے دستبردار ۔
Posted on May 11, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : سابقہ مرکزی سیکریٹری اطالاعات جمعیت علماء پاکستان اور آزاد امیدوار برائے حلقہ NA – 56 اور PP-13 محمد زبیر کیانی نے اپنے بیان کہا ہے ۔کہ میں عمران خان کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں کیونکہ عمران خان ایک سچا نڈر اور ایماندار لیڈر ہے۔
عمران خان ایک بہادر انسان ہیں چھوٹے موٹے حادثے ان کے ارادے کو کمزور نہیں کر سکتے۔ زبیر کیانی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے حالات یہ تقاضہ کرتے ہیں کہ عمران خان جیسا لیڈر اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالے اور ملک کو بدقسمتی کے اندھیروں سے نجات دیلائے ۔ اس لیے میں اپنے اہل و احیال اور دوست و احباب کے ہمراہ عمران خان کے تعاون کے لیے حاضر ہوں۔ زبیر کیانی نے عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔