چکوال کی خبریں 10.05.2013

ڈی سی او چکوال یاور حسین نے ضلع میں پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ144کا نفاذ کر دیا ہے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی او چکوال یاور حسین نے ضلع میں پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ144کا نفاذ کر دیا ہے ۔ آج یہاںجاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظامیہ گیارہ مئی کو عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے ۔ جیسے پر امن بنانے کیلئے ضلع چکوال کی حدود میں کسی بھی شخص کو آتشیں اسلحہ یا تشگیر مادہ یا اسلحہ کی نمائش کرنے کی مکمل پابندی ہو گی ۔ علاوہ ازیں کسی بھی ووٹر یا شخص کو پولنگ سٹیشن کی حدود میں موبائل فون یا وڈیو کیمرہ لیکر جانے کی اجازت نہ ہو گی ۔ ماسوائے اُن کی اشخاص کی جن کو ضلعی حکومت کی جانب سے اجازت ہو گی ۔ تا ہم احساس پولنگ اسٹیشنوں کی وڈیو ریکارڈنگ کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق متفقہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر سے اجازت لینا لازمی ہو گی ۔ مزید براں کسی بھی شخص امیدوار یا سپورٹریا سیاسی کارکن کو پولنگ اسٹیشن کے گرد نواح میں کیمپ لگانے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی ۔یہ حکم دس مئی سے لیکر بارہ مئی رات بارہ بجے تک نافذ العمل رہے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے حلقہ این اے ساٹھ کے امیدوار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت اور اس کا ایک مضبوط ووٹ بنک ضلع چکوال میں ہے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کے حلقہ این اے ساٹھ کے امیدوار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت اور اس کا ایک مضبوط ووٹ بنک ضلع چکوال میں ہے اورگیارہ مئی کی شام کو حیرت انگیز نتائج دیں گے ۔ وہ پیپلزپارٹی ضلع چکوال کے صدر چوہدری محسن حسن خان کی رہائش گاہ کوٹ سرفراز میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل اسد علی شاہ نے سرانجام دئیے ۔ جلسے سے حلقہ پی پی بیس کے امیدوار شاہجہاں سرفراز راجہ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر متعدد برادریوں نے یقین دلایا کہ وہ تیر کے نشان
پرمہر لگائیں گے راجہ ثناء الحق ایڈووکیٹ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مشکل ترین حالات میں پانچ سال عوام کی خدمت کی ہے اور ضلع چکوال میں سارٹھے18ہزار غریب اور مستحق لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی معاونت فراہم کی ہے بعدازاں سابق وزیر اعظم راجہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے اغواء پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ علی حیدر گیلانی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات شفاف کرانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عام انتخابات شفاف کرانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ جمعہ کے روز ریٹرنگ آفیسر چکوال چوہدری انوار احمد خان اور ریٹرنگ آفیسر تلہ گنگ میاں محمد عبدالرفیق کی عدالتوں سے انتخابی سامان کی ترسیل جاری رہی اور انتخابی عملے کو انتخابی میٹریل کے ہمراہ دور دراز پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی ادھر پاک فوج کے دستوں نے چکوال پہنچ کر ضلع کی بڑی سڑکوں پر گشت شروع کر دیا ہے اور وہ ضلع چکوال میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کیلئے ہمہ وقت موجود ہو گی ضلع چکوال میں 73پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا جبکہ گزشتہ سات عام انتخابات میں ضلع چکوال میں کسی بھی جگہ پر کوئی نا خوشگوار قسم کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ۔ ضلعی پولیس چکوال نے راولپنڈ ی رینج پولیس اور دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی نفری طلب کر لی ہے جس نے چکوال پہنچ کر پوزیشن سنبھال لی ہے حلقہ این اے ساٹھ پر مقابلہ مسلم لیگ ن کے میجر طاہر اقبال اور آزاد پینل کے سردار غلام عباس کے درمیان ہے پاکستان تحریک انصاف کا تمام انحصار تبدیلی کے ووٹ پر ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے راجہ ثناء الحق ایڈووکیٹ اپنی چھ ماہ کی کارکردگی کے بارے پر امید ہیں حلقہ پی پی بیس پر مقابلہ مسلم لیگ ن کے چوہدری لیاقت علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے علی ناصر بھٹی کے درمیان ہے آزاد پینل کے چوہدری اعجاز فرحت ، پیپلزپارٹی شاہجہاں سرفراز راجہ ، پہلوان گروپ کے شیخ وقار علی اور جماعت اسلامی کے اختر نواز اعوان اس نشست پر امیدوار ہیں جبکہ چند دیگر آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں پی پی اکیس پر مقابلہ مسلم لیگ ن کے ملک تنویر اسلم اور پاکستان تحریک انصاف کے پیر شوکت حسین کرولی کے
درمیان ہے ۔ آزاد پینل کے ملک اختر شہباز بھی میدان میں ہیں پیپلزپارٹی نے راجہ اسد رضا کو نامزد کر رکھا ہے حلقہ این اے اکسٹھ پر چوہدری پرویز الٰہی جو مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے سردار ممتاز ٹمن کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار منصور حیات ٹمن بھی امیدوار ہیں ۔ پی پی بائیس پر سب سے دلچسپ مقابلہ مسلم لیگ ق ، پیپلزپارٹی اور آزا دپینل کے امیدوار سردار غلام عباس اور مسلم لیگ ن کے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے درمیان ہے پاکستان تحریک انصاف کے پیر نثار قاسم بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں ۔ پی پی تئیس پر مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار سردار امجد الیاس کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے ملک ظہور انور کے ساتھ ہے پاکستان تحریک انصاف کے کرنل سلطان سرخرو بھی میدان میں ہیں جبکہ کئی دیگر آزاد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں بحرحال صورتحال غیر یقینی ہے سیاسی مبصرین کے تجزیہ کے مطابق اگر 65فیصد ووٹ پول ہوا تو حیرت انگیز اور ناقابل یقین نتائج سامنے آئیں گے۔