گجرات کی خبریں 10.05.2013
Posted on May 11, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ضلع گجرات کی 4قومی اور 8 صوبائی نشستوں پر انتخابات آج ہونگے
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی 4قومی اور 8صوبائی نشستوں پر انتخابات آج ہونگے ، ضلع بھر میں 1157پولنگ اسٹیشن قائم کر دئیے گئے ہیں اور پولنگ کیلئے پریذایڈنگ آفیسر کو تمام سامان تقسیم کر دیا گیا ، پولنگ عملہ اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچ گیا ہے ، پولنگ صبح 8بجے شروع ہو گی ، 5بجے تک جاری رہے گی ، پولنگ عملہ اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچ گیا ہے ، ، پولنگ صبح 8بجے شروع ہو گی ، 5بجے تک جاری رہے گی ، پولنگ کیلئے مکمل سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے ، ہر پولنگ اسٹیشن پر 8پولیس کانسٹیبلان اور 4رینچراہلکاران ڈیوٹی سرانجام دینگے ، جبکہ ضلع بھر میں 240پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دے دیئے گئے ہیں ، اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہو گی ، ضلع بھر میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم ، مسلم لیگ نواز شریف اور پیپلز پارٹی کی طرف سے بڑے بڑے قد آور امیدواران میدان میں اتارے گئے ہیں اور تحریک انصاف کی طرف سے امیدواران میدان میں آنے سے بڑے بڑے سیاسی امیدواران کو سخت دشواری کا سامنا ہے ، حلقہ این اے 104میں چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ قائداعظم اور نوابزادہ مظہر علی خان مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کی طرف سے حافظ زبیر احمد امیدوار ہیں ، جبکہ اصل مقابلہ چوہدری وجاہت حسین اور نوابزادہ مظہر علی خان کے درمیان ہو گا ، چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے زبردست انتخابی مہم سے انکا پلرا بھاری ہے ، حلقہ این اے 104میں ٹوٹل 14امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ حلقہ این اے 105میں 25امیدوار میدان میں اترے ہیں ، مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی ، مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری مبشر حسین ،پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری احمدمختار ، PTIکے الحاج افضل گوندل اور جماعت اسلامی کے امیدوار انصر دھول کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا ، چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے زبردست انتخابی مہم چلائی گئی ہے ، جس کی وجہ سے شہر بھر میں انکی پوزیشن بہتر ہے ، واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب کے چانس ہیں ، حلقہ این اے 106میں 18امیدوار میدان میں اترے ہیں ، مسلم لیگ قائداعظم چوہدری قمر زمان کائرہ امیدوار پیپلز پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں ، مسلم لیگ ن کی طرف سے چوہدری جعفر اقبال میدان میں ہیں ، جبکہ سید نور الحسن شاہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں ، جبکہ نوازش علی شیخ PTIکی طرف سے امیدوار ہیں ، چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین بھی میدان میں ہیں ، مقابلہ قمر زمان کائرہ ، چوہدری جعفر اقبال اور سید نور الحسن شاہ کے درمیان ہو گا ، حلقہ این اے 107میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عابد رضا اور مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوار رحمان نصیر مرالہ اور PTIکے امیدوار چوہدری محمد الیاس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا ، پیپلز پارٹی ، چوہدری رحمان نصیر مرالہ کی حمایت کر رہی ہے ، حلقہ میں ٹوٹل 19امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی :حاجی عمران ظفر
گجرات (جی پی آئی) آج پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی ، اسلئے کہ سابقہ 5سال میں PPPاور ق لیگ والوں نے مل کر وفاق میں جو عوام کے ساتھ سلوک کیا ہے ، آج عوام نے ہی الیکشن 2013کے موقع پر ووٹوں کے ذریعے اپنے اوپر چوہدری برادران اور پی پی پی کی حکومت نے ہونے والے ایک ایک ظلم کا بدلہ لینا ہے ان خیالات کا اظہار PP111کے امیدوار حاجی عمران ظفر ، حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ثناء اللہ بٹ نے مسلم لیگ ن کے آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ، حاجی عمران ظفر امیدوار PP111نے کہا کہ آج عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ان لیٹروں کو ووٹ دیں جو ملک میں 20,20گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، سردیوں میں ہر طرف گھریلو اور کمرشل کیلئے گیس بند ، ہر دوسرے اور غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرانا ، ملک میں لوٹ مار ، کرپشن اور ملک کو تباہی کی طرف لے جانے والوں کا ستھ دینا ہے ، یا ان لوگوں کوووٹ دینا ہے جس نے ملک میں مہنگائی پر کنٹرول کیا ، چونکی ضلع ٹیکس ختم کیے ، کرپشن ، غریبوں کی لوٹی ہوئی دولت ، زمین واپس کروائی ، اور پورے ملک میں ہر ادارے پر کنٹرول کیا انہوں نے کہا کہ اگر آج عوام گجرات کے شہریوں ملک کی خدمت کرنے والوں اور اچھے پارٹی کا انتخاب کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات برائے 2013 ء چند گھنٹوں بعد شروع ہونے والے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق یہ الیکشن ہوں گے
گجرات (جی پی آئی)عام انتخابات برائے 2013 ء چند گھنٹوں بعد شروع ہونے والے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق یہ الیکشن ہوں گے، تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور امن وامان قائم رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر حرکت میں آچکے ہیں،انتخابات کو مانٹیر کرنے کے لیے ملکی اور غیرملکی مبصرین کو خصوصی اجازت نامے جاری کر دیے گئے ہیں، رات گئے تمام سیاسی جماعتیں جو کہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں نے رات 12 بجتے ہی اپنی انتخابی مہم ختم کر دی ،ملکی سیاست میں گجرات شہر سمیت ضلع کے تمام حلقے اہمیت کے حامل ہیں ،حلقہ این اے 104 میں سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما چوہدری وجاہت حسین کا مقابلہ اپنے سیاسی حریف نوابزادگان سے ہے اور اس حلقہ میں ون ٹو ون مقابلہ کے لیے نوابزادہ غضنفر علی گل جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے انہوں نے اپنے بھائی اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار نوابزادہ مظہر علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور نوابزادہ غضنفر علی گل کی تمام سیاسی ہمدریاں اب ن لیگ کے لیے ہیں،اس حلقہ میں ن لیگ اور ق لیگ کے امیدواران کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا ،حلقہ میں گزشتہ پانچ سال کا جائزہ لیاجائے تو پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن اس حلقہ میں ترقیاتی کام عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں کروا سکے،بجلی ،گیس،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور روزگار جیسے مسائل کا عوام کو آج بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اورحلقہ پسماندگی کی طرف جا رہا ہے ،سڑکیں ،گلیاں، نالیاں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں،حلقہ کی سیاست میں چوہدری برادران کا کردار اہم رہا ہے جنہوں نے بلاتفریق عوام کے مسائل حل کیے جس کی وجہ سے چوہدری وجاہت حسین کی سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے آج بھی ان کی پوزیشن واضح ہے اور ون ٹو ون مقابلہ کے باوجود چوہدری وجاہت حسین اپنی سیٹ جیت جائیں گے،جبکہ اسی حلقہ میں صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر ق لیگ کے امیدواران کی پوزیشن ن لیگ کے امیدواران کے مقابلہ میں بہتر ہے۔حلقہ این اے 105 کا سیاسی جائزہ لیا جائے تو اس حلقہ میں سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری احمد مختار ،سابق ایم این اے اور ن لیگ کے رہنما چوہدری مبشر حسین ،ممتاز کاروباری شخصیت افضل گوندل ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورسابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی کے مد مقابل ہیں اور اس سیٹ پر بھی اپ سیٹ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے،اس حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم گزشتہ انتخابی مہموں کے مقابلہ میں اس بار انتہائی کم تھی اور عوام بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت اور سابق کامیاب امیدواران کی کارکردگی سے مطمئن نظر نہیں آ رہے جس کی وجہ سے اس حلقہ میں پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ کر اچانک مسلم لیگ ن میں واپس آنے والے چوہدری مبشر حسین جو کہ چوہدری برادران کے قریبی عزیز بھی ہیں ان کا مقابلہ چوہدری پرویزالٰہی سے ون ٹو ون ہو گا اور نوجوانوں کا زیادہ تر رجحان پی ٹی آئی کی جانب نظر آ رہا ہے ، چوہدری مبشر حسین کی اچانک پارٹی تبدیل کرنے کی وجہ سے حلقہ کے ووٹرز ن لیگ سے نالاں نظر آ رہے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 111 سے ن لیگ کے سابق ایم پی ایز بھی اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر کامیاب ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے کیونکہ ان کی وجہ سے پارٹی انتشار کاشکار ہوئی اور حلقہ کے عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق ترقیاتی کام دیکھنے کو نہیں ملے اور نہ ہی ان کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی طرح ن لیگ کی قیادت نے اہم کردار ادا کیا،جس کی وجہ سے چوہدری پرویزالٰہی کی کامیابی کے روشن امکانات ہیں ، حلقہ میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ووٹرز بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اگر صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کاجائزہ لیا جائے تو حلقہ پی پی 110 سے چوہدری مونس الٰہی کی پوزیشن ن لیگ کے امیدوار چوہدری علی رضا متہ سے انتہائی بہتر ہے اور چوہدری مونس الٰہی کے حق میں مختلف امیدواران نے کاغذات نامزدگی واپس لیے اور چند نے حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا،حلقہ پی پی 111 میں پی ٹی آئی کے سلیم سرور جوڑا ،ن لیگ کے حاجی عمران ظفر اور ق لیگ کے میاں عمران مسعود کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔حلقہ این اے 106 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ کا مقابلہ اپنے ہی قریبی عزیز اور ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری جعفر اقبال سے ہونے جا رہا ہے اس حلقہ میں بھی اپ سیٹ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے چوہدری قمر زمان کائرہ کو ق لیگ کی بھی حمایت حاصل ہے اور ق لیگ نے اس سیٹ پر اپنا کوئی امیدوار نامزد نہیں کیا،کیونکہ حلقہ میں آزاد امیدواران کی انتخابی مہم انتہائی کامیابی سے جاری رہی اور ن لیگ کی قیادت کی جانب سے پارٹی ٹکٹ نہ دیئے جانے کی بناء پر آزاد الیکشن لڑنے والے سید نورالحسن شاہ کا مقابلہ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری جعفر اقبال سے متوقع ہے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری نصر اورچوہدری قمر زمان کائرہ ،پی ٹی آئی کے میاں افضل حیات بھی میدان میں موجود ہیں۔حلقہ این اے 107 میں ن لیگ کے امیدوار چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا مقابلہ ق لیگ کے چوہدری رحمان نصیر مرالہ سے ہو گا اور اس حلقہ میں اس سے قبل 2008 ء میں ہونے والے الیکشن میں ن لیگ نے اکثریت حاصل کی تھی لیکن حلقہ کی عوام کی رائے کے مطابق ن لیگ کے امیدواران نے حلقہ کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیے، جس کی وجہ سے ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار چوہدری رحمان نصیر مرالہ چند ووٹوں سے برتری حاصل کر سکتے ہیں،عام انتخابات گیارہ مئی کو ہونے جا رہے ہیں اور اس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن جوکہ پانچ سال تک اقتدار میں رہے کیا ان کے امیدواران کی کارکردگی سے حلقہ کے ووٹرز مطمئن ہیں یا نہیں یہ تو ووٹوں کی گنتی کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ عوام کس جماعت کے امیدوار کو کتنا پسند کرتی ہے یا پھر کس جماعت کو اس کی کارکردگی اور اس کے قائدین کی بدولت ضلع سے ووٹ ملتے ہیں کیونکہ چوہدری برادران بھی ضلع کی سیاست میں انتہائی رول ادا کرتے ہیں اور ووٹرز چوہدری برادران کو کس حد تک دوبارہ پسند کرتے ہیں۔یاد رہے کہ موجودہ حالات میں چوہدری برادران کا پلڑہ بھاری ہے کیونکہ عوام ان کے دور حکومت کو آج بھی یاد کرتے ہیں جب پرویزالٰہی وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو ضلع گجرات سمیت پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر بلاتفریق حل کیے گئے،چوہدری وجاہت حسین ،چوہدری پرویزالٰہی اور چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ حلقہ کی عوام کے مسائل اپنی ذاتی کوششوں سے حل کرنے کو ترجیح دی ہے،انتخابی مہم کا جب اعلان ہوا تو ضلع گجرات میں اس دن سے لے کر آج تک سب سے پرامن اور بہترین انتخابی مہم ق لیگ کے قائدین نے جاری رکھی جبکہ اس کے بعد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بھی اپنی مہم کو اس طرح جاری رکھا جیسے کہ حقیقت میں انتخابات ہو رہے ہیں اور امیدواران ایک پل بھی عوامی رابطہ مہم سے دور نہ رہے دیگر سیاسی جماعتیں جن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی شامل ہیں کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کو انتہائی آہستہ آہستہ چلایا اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ان کی مہم اس طرح نہ تھی کہ وہ ووٹروں میں جوش وجذبہ پیدا کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کو خود فیصلہ کرنا ہو گا کہ جس امیدوار کو کامیاب کروانا ہے :حاجی ناصر محمود
گجرات (جی پی آئی) آج پورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی ، اس لئے کہ آج الیکشن 2013ء پر عوام نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ہم ان دونوں پارٹیوں کو دوبارہ ووٹ دیں جنہوں نے مل کر ملک کے ہر ادارے میں کرپشن اپنے لڑکے کو جیل کی سلاخوں سے بچانے کیلئے اتحاد کرنا اس عوام کو 24گھنٹوں میں صرف 2گھنٹے بجلی دینا ، ہر دوسرے روز مہنگائی کی ، ان خیالا ت کا اظہار حاجی ناصر محمود سابقہ ایم پی اے نے کیا انہوں نے کہا کہ آج گجرات کے شہریوں کو چاہیے کہ وہ این اے 105کے امیدوار چوہدری مبشر اور PP111کے امیدوار حاجی عمران ظفر کو اتنی بھاری لیڈ کے ساتھ کامیاب کریں کہ تیر ، بلے والے ، مظلوم اور چھوٹے وزیراعظم کا ملک میں نام و نشان نہ رہے ، اسلئے کہ اس ملک کی اگر تقدیر بدلنی ہے اور اسی ملک کو چور ڈاکو سے اگر کسی نے چھٹکارا دلانا ہے ، تو وہ صرف مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ہے ، حاجی ناصر محمود سابقہ ایم پی اے نے کہا کہ گجرات کی عوام گواہ ہے کہ ہم نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپنے دور میں اور PP111کے امیدوار حاجی عمران ظفر نے بھی سابقہ 5سال کے دور میں گجرات میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آج عوام ملک لوٹنے ، غریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے ، اپنے بچے کو سزا سے بچانے کیلئے کرپٹ لوگوں کے ساتھ اتحاد کرنے والے اور یہودی لابی کو مسترد کرتے ہوئے بہت سوچ سمجھ کر حاجی عمران ظفر ، چوہدری مبشر حسین کو کامیاب کر کے پورے ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت چلے گی انشاء اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ نواز کے امیدوار چوہدری مبشر حسین کے قریبی ساتھی خرم شہزاد یوکے سے انتخابات کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار چوہدری مبشر حسین کے قریبی ساتھی خرم شہزاد یوکے سے انتخابات کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، گزشتہ روز انہوں نے چوہدری مبشر حسین سے خصوصی ملاقات کی اور سیاسی اور انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر خرم شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11مئی کو چوہدری مبشر حسین بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، زبردست انداز کے ساتھ انتخابی مہم چلائی گئی ہے ، ہم بیرون ممالک میں اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ چوہدری مبشر حسین کی کامیابی کیلئے محنت کرتے رہیں ہیں ، حلقہ میں اپنا اثر و رسوخ رکھنے والے دوستوں کے ساتھ چوہدری مبشر حسین کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا ، اہل علاقہ کے عوام کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات سے چوہدری برادران کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے:خان شبیر خان
گجرات (جی پی آئی) مرکزی انجمن تاجران گجرات کے سرپرست خان شبیر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع گجرات سے چوہدری برادران کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ، آج کا دن چوہدری برادران اور انکے نمائندگان کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا ، حلقہ این اے105 امیدوار چوہدری پرویز الٰہی اور حلقہ پی پی 111میں میاں عمران مسعود کی انتخابی مہم بڑی کامیاب رہی ہے ، مخالفین کو کچھ نہ ملے گا ، گجرات میں چوہدری برادران کے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں ، چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود ، حلقہ کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، انکی کامیابی عوام کی کامیابی ہو گی ، ہم ہر لحاظ سے چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کے ساتھ ہیں ، انکی کامیابی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرینگے ، حلقہ کے عوام سائیکل پر ٹھکا ٹھک مہریں لگا کر ثابت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی چوہدری برادران اور میاں عمران مسعود کی کامیابی کا دن ہے :چوہدری محمد عرفان
گجرات (جی پی آئی)یونین کونسل 53محلہ باغ باوا کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حکیم چوہدری محمد عرفان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 11مئی چوہدری برادران اور میاں عمران مسعود کی کامیابی کا دن ہے ، چوہدری برادران اور میاں عمران مسعود کی انتخابی مہم پورے جوش و خروش کے ساتھ چلائی ہے ، چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کی کامیابی کیلئے پوری برادری اور دوست احباب کے ساتھ پورے ڈھنکے کی چوٹ پر سائیکل پر ٹھکا ٹھک مہریں لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ، ہم دھڑے کے پکے ہیں ، اور چوہدری برادران ہمارے دلوں میں بستے ہیں ، 11مئی کا سورج چوہدری برادران اور میاں عمران مسعود کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی ٹی آئی حالیہ انتخاب میں حیراکن کامیابی حاصل کرے گی :چوہدری محمد اصغر گوندل سپین
گجرات (جی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد اصغر گوندل سپین آف دھارووال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حالیہ انتخاب میں حیراکن کامیابی حاصل کرے گی ، اس کی وجہ قائد کی قائدانہ صلاحتیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نے عوام کی امنگوں کے مطابق منشور پیش کیا ہے ، شروع سے وہ عام لوگوں کی بات کرتے ہیں ، اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہیں ، جبکہ دیگر جماعتوں کے قائدین کی سیاست مفادات پرست ہے لوگوں کو مختلف طریقوں سے نواز کر اپنے ساتھ ملالیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بحیثیت شہری لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ ووٹ دیتے وقت ذاتی مفادات دھڑے بندی دوستیاں اقربا پروریوں کو خاطر میں لانے کی بجائے ملکی مفاد کو مد نظر رکھا جائے تا کہ بہتر معاشرے کی تشکیل ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوسی 53میں اب تمام لوگ مسلم لیگ قائداعظم کے جھنڈے تلے جمع ہیں:راجہ محمد سکندر، خان شبیر خان
گجرات (جی پی آئی)یونین کونسل 53کو ہر انتخابات میں بہت اہمیت حاصل رہی ہے ، الیکشن 2013ء میں دو قومی اسمبلی اور 1صوبائی اسمبلی نشست پر امیدوار میدان میں اترے ہیں ، مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی یا مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری مبشر حسین اور صوبائی اسمبلی کے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی عمران ظفر کا تعلق بھی یونین کونسل 53سے ہے ، یونین کونسل 53کے لوگوں کی سپوٹ سے حاجی ناصر محمود MPAمنتخب ہوئے اور 2013کے انتخابات میں پوزیشن کچھ مختلف ہے سابقہ انتخابات میں حاجی ناصر محمود کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے اب پیچھے ہیں ، اور یوسی 53میں اب تمام لوگ مسلم لیگ قائداعظم کے جھنڈے
تلے جمع ہیں اور پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوار حلقہ این اے 105چوہدری پرویز الٰہی اور حلقہ پی پی 111کے امیدوار میاں عمران مسعود کی انتخابی مہم میں مصروف رہے ، یوسی 53میں سابق ناظم راجہ محمد سکندر ، راجہ محمد افضل ننھا پہلوان ، خان شبیر خان ، سائیں محمد رفیق ، راجہ محمد عارف ، راجہ محمد فاضل ننھا پہلوان ، خان شبیر خان ، سائیں محمد رفیق ، راجہ محمد عارف ، راجہ محمد فاضل ، حاجی محمد اقبال کھوکھر اور دیگر برادریوں کے سرکردہ افراد پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرگرم ہیں ، ان افراد کی بھرپور محنت سے یونین کونسل 53میں رزلٹ مثالی ہو گا ، جبکہ مسلم لیگ نوازشریف کے اراکین ، راجہ طاہر شیر ، راجہ بشارت علی و دیگر معزز افراد بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری مبشر حسین اور حاجی عمران ظفر کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں ، دوسری طرف کھوکھر برادری کی اکثریت کی سائیں محمد رفیق ، محمد حفیظ کھوکھر کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم میں شمولیت اور مسلم لیگی امیدواران چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ، اصل صورتحال کا علم 11مئی کو ہی لگے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ لوگوں کی پسندیدہ جماعت ہے:چوہدری محمد انور
گجرات (جی پی آئی)ممتاز مسلم لیگی چیئرمین انجمن آرائیاں گجرات سابق ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر چوہدری محمد انور نے کہا ہے کہ ق لیگ لوگوں کی پسندیدہ جماعت ہے ، چوہدری برادران نے ہر دور میں اتنے ترقیاتی کام کرائے جن کی مثال نہیں ملتی ، یہی وجہ ہے کہ میرے جیسے ہزاروں لوگ چوہدری برادران کی از خود مہم چلاتے ہیں اور ان کے لیے ان نون ووٹ حاصل کر لیتے ہیں ، انہوںنے یوسی 54میں خواتین کے بہت بڑے انتخابی اکٹھ ، جس کا اہتمام انہوں نے خود کیا تھا ، میں خطاب کے دوران کہا گجرات کی تعمیر و ترقی چاہنے والے چوہدری برادران کا ساتھ دیں ، خواتین کے اس انتخابی اکٹھ سے بی بی سمیرا الٰہی سابق ایم پی اے بیگم صفیہ جاوید چوہدری نے خصوصی طور پر
شرکت کی تھی ، چوہدری محمد انور نے کہا چوہدری برادران کا گرافت اب بھی بلند ہے ، انشاء اللہ آج کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نواز شریف کے لیے قربانیاں دی ہیں ، انشاء اللہ آئندہ بھی قربانیاں دیں گے:الحاج غلام فرید
گجرات (جی پی آئی)حلقہ این اے 105سے امیدوار الحاج چوہدری غلام فرید نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے لیے قربانیاں دی ہیں ، انشاء اللہ آئندہ بھی قربانیاں دیں گے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار کو جتنے پر مبارک باددیں گے ، ان کی کامیابی کے دعا گو ہیں انہوں نے کہا ٹکٹ کے حصول کیلئے کوشش کی نہ ملنے کی وجہ سے ن لیگ کے امیدوار کے خلاف انتخابی مہم نہیں چلائی ہے اپنے لیے ووٹ نہیں مانگے اگر کوئی خود ووٹ ڈال دیتا ہے تو اس کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی برادران اور انکے نمائندوں کی کامیابی کا دن ہے:چوہدری اظہر اقبال
گجرات (جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران گجرات کے متحرک رہنما چوہدری اظہر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 11مئی برادران اور انکے نمائندوں کی کامیابی کا دن ہے ، عوام اپنے قائدین سے والہانہ محبت کرتے ہیں ، اور چوہدری برادران کو کامیاب کروانے کیلئے بے چین ہیں ، چوہدری برادران ریکارڈ ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہونگے ، انتخابی مہم بڑے زور شور کے ساتھ چلائی گئی ہے ، ہر طرف چوہدری برادران اور انکے نمائندگان کی کامیابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہے، انشاء اللہ چوہدری برادران کی کامیابی سے ترقی ، خوشحالی کا دور واپس آئے گا ، گجرات کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔