کراچی(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کو فون کر کے انہیں کراچی کے بیشتر حلقوں میں پولنگ عملہ نہ پہنچنے اور بیشتر حلقوں میں بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپرز نہ پہنچنے اور پولنگ شروع نہ ہونے سے آگاہ کیا۔کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کو فون کر کے انہیں کراچی کے بیشتر حلقوں میں پولنگ عملہ نہ پہنچنے اور بیشتر حلقوں میں بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپرز نہ پہنچنے اور پولنگ شروع نہ ہونے سے آگاہ کیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آج صبح چیف الیکش کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم سے فون پر گفتگو کی اور انہیں کراچی کے بیشتر حلقوں میں پولنگ عملے کی غیر موجودگی، بیشتر حلقوں میں بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپرز نہ پہنچنے اور پولنگ شروع نہ ہونے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 249 کھارادر، این اے 250 ڈیفنس، کلفٹن، این اے 253 این اے 255 سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 110،111،112،118 اور 126 اور دیگر حلقوں میں اب تک پولنگ شروع نہیں ہو سکی ہے۔
بیشتر علاقوں میں پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ سکا ہے اور اگر کہیں پولنگ کا عملہ ہے تو وہاں بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپرز نہیں پہنچ سکے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرد فخر الدین جی ابراہیم نے الطاف حسین نے بتایا کہ انہیں بھی اس بارے میں شکایات ملی ہیں اور ان شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔