گوجرانوالہ : ووٹ دینے سے انکار پر دو سگے بھائی جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ(جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں ووٹ دینے سے انکار پر مسلم لیگ نون کے حامیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے۔گوجرانوالہ قومی اسمبلی کے حلقہ ننانوے میں نون لیگ کے حامی موضع اکبر گھنوکی کے قربان اور اس کے اہلخانہ سے الیکشن مہم کے دوران ووٹ مانگتے رہے۔

قربان کے مسلسل انکار پر وہ طیش میں آ گئے اور بیس سے زائد مسلح افراد نے قربان کے ڈیرے پر پہنچ کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے قربان کے دو بیٹے ارشاد اور عارف موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔