پاکستان(جیوڈیسک)عوامی تحر یک نے پورے ملک میں انتخابات کے خلا ف دھرنا دیا، لاہور میں دھرنے سے خطا ب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حقیقت جلد سب کے سامنے آجا ئے گی اور یہ تما م افراد جنہوں نے ووٹ کا سٹ کئے ان کے پاس پچھتانے کے سو ا کچھ نہیں بچے گا۔
دھرنے میں خواتین، مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو سروں پہ جھنڈے باندھے، ہاتھوں پہ پوسٹز اٹھائے کرپٹ نظام کے خلاف نعرہ زن رہے۔ مال روڈ لاہور پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاست نہیں ریاست بچا۔
اقتدار میں ہمیشہ وہ لوگ آئے جو اپنے مفا د کے لئے کام کرتے ہیں۔ میں ایسا ملک چاہتا ہوں جو دنیا کی بڑ ی سے بڑ ی طا قت کو “نو “کہ سکے، ووٹ ڈالنے والے رسوا ہونگے۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات کے تحت ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ اس سسٹم کے تحت پرانے چہرے پارٹیاں اور بھیس بدل کر دوبارہ مسلط ہو جائیں گے۔ ان کارکنوں کا ماننا تھا کہ ہمیں ایسا پاکستان چاہئے جو کرپشن سے پاک ہو۔