تحریک انصاف کے رہ نما عارف علوی کا کراچی میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ

PTI

PTI

کراچی(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے رہ نما عارف علوی نے کراچی میں دوبارہ الیکش کرانے کا مطالبہ کیا ہے کراچی پریس کلب میں تحریک انصاف کے دیگر امیدواروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے شواہد الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں پیش کریں گے ہماری عورتوں کو اسلح دکھاکر باہر نکال دیا گیا۔

اور وہاں ٹھپے لگائے گئے انھوں نے کراچی میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے لئے وفاقی حکومت کے اسٹاف کو بلایا جائے سٹی حکومت اور صوبائی حکومت کے عملے کو استعمال نہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ اج کراچی مین مینڈٹ تبدیل ہونا تھا۔

لیکن کراچی کے بہت سے حلقوں میں پولنگ نہیں ہوئی ، عارف علوی نے بتایا اج چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی وہ پریشان تھے ان کی باتوں سے بے بسی کا احساس ہوافخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ وہ فوج کو کئی بار فون کرچکیہیں۔