پنجاب(جیوڈیسک)میں حکمرانی کا تاج اس مرتبہ بھی مسلم لیگ (ن) کے سر ہی سجے گا، اب تک کے نتائج کے مطابق ن لیگ ایک سو چھبیس نشستیں جیت کرسر فہرست ہے۔ تحریک انصاف نے نو سیٹیوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 14 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہو چکے ہیں۔پنجاب اسمبلی کی کل دو سو ستانوے میں سے ایک سو چھپن نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں جن کیمطابق مسلم لیگ (ن) کیایک سوچوبیس امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
متوقع وزیر اعلی شہباز شریف نے لاہورکے دو اور راجن پور کے ایک حلقے سے فتح حاصل کی۔ دیگر اہم کامیاب امیدواروں میں حمزہ شہباز، سردار ذوالفقار کھوسہ، رانا محمد اقبال، رانا مشہود، رانا ثنااللہ، ارشد لودھی، شوکت حیات بوسن، رانا تجمل، میاں عطا مانیکا اورعلی اصغر منڈابھی شامل ہیں۔ لاہور کی چھبیس میں سے چوبیس نشستیں (ن) لیگ نے جیتیں جبکہ دو پر تحریک انصاف کو کامیابی ملی۔
تحریک انصاف کو اب تک نو نشستیں ملی ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق) نے پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں چوہدری مونس الہی بھی شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کو بھی تین نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بہاولپور سے جماعت اسلامی کے وسیم اخترجیت گئے۔ بہاولپور عوامی نیشنل پارٹی کا ایک امیدوار بھی کامیاب ہوا۔ اب تک کے نتائج کے مطابق تیرہ آزاد امیدواروں نیبھی کامیابی حاصل کی ہے۔