نارووال این اے : 117 ابرار الحق کا انتخابی نتائج ماننے سے انکار،بھرپور احتجاج

Abrar Ul Haq

Abrar Ul Haq

نارووال(جیوڈیسک)این اے117 سے تحریک انصاف کے امیدوار ابرارالحق نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا،ووٹرز کے ہمراہ احتجاج کیا۔

گلوکار ابرارلحق نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احسن اقبال نے اپنے غنڈوں اور اشتہاریوں کے ذریعے پولنگ سٹیشنوں پر بدمعاشی کر تے ہوئے دھاندلی کی۔فائرنگ سے پی ٹی آئی کے چار کارکن زخمی ہوئے۔

ابرار الحق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور پولیس نے دھاندلی میں احسن اقبال کی بھر پور مدد کی۔احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری اور پاکستان آرمی کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک کا نظام بحال کروایا۔