لاہور(جیوڈیسک)ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر نے تا حال رزلٹ نہ دینے والے پریذائیڈنگ آفیسرز کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر نے ابھی تک رزلٹ نہ دینے والے لاہور کے 19 پریذائیڈنگ آفیسرز کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اور ساتھ ان کے نتائج بھی پیش کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ پہلے سے گرفتار تاخیر سے رزلٹ دینے والے ایک پریذائیڈنگ آفیسر کو رہا کر دیا ہے۔
پریذائڈنگ آفیسر کی رہائی ایک سینئر پروفیسر کی ریٹرننگ آفیسر سے ملاقات کے بعد ممکن ہوئی۔رہا ہونے والے پریذائڈنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے ان سے اچھا سلوک نہیں کیا جس پر وہ احتجاج کرتے ہیں۔