شاہد خاقان عباسی کامیاب، امیر مقام کو شکست ، غیرسرکاری نتائج

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی جیت گئے ہیں جبکہ انجینئر امیر مقام کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ این اے30 سوات2 سے تحریک انصاف کے سلیم رحمان39600 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ (ن)لیگ کے انجینئرامیرمقام17400ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے178مظفرگڑھ3سے آزادامیدوارجمشیددستی27584 ووٹ لیکرپہلے جبکہ مظفرگڑھ3سے(ن)لیگ کے عبادڈوگر23644 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے۔

این اے 143 اوکاڑہ سے ن لیگ کے چودھری ندیم عباس98410 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، ق لیگ کے رائے محمد اسلم کھرل 82848 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 117 منڈی بہا الدین سے ن لیگ کے سید طارق یعقوب25180 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، تحریک انصاف کے شکیل گلزار13599 ووٹ لیکر دوسرے نمبررہے۔

این اے 50 راولپنڈی 1سے ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی 80692 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پی پی کے غلام مرتضی ستی53666 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ پی پی 134 نارووال سے ن لیگ کے منان خان31735 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار محمد عارف6712 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 99 گوجرانوالہسے ن لیگ کے رانا عمر نذیر خان 80204 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پی پی کے چودھری ذوالفقار 25531 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے214 نوابشاہ سے پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی شاہ 89230 ووٹ لیکرکامیاب، (ن)لیگ کے علی اصغررند16963ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے۔