مظفرگڑھ (جیوڈیسک)مظفر گڑھ میں تمام بڑے برج الٹ گئے ، جمشید دستی قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہوگئے۔مظفرگڑھ سے پیپلز پارٹی چھوڑ کر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے جمشید خان دستی دو حلقوں این اے 178,177 سے بھاری اکثریت سیکامیاب ہوگئے ، این اے 177 سیحنا ربانی کھر کے والدپیپلز پارٹی کے امیدوارسابق ایم این اے ملک نور ربانی کھر کو شکست دی اور این اے 178 سے نوابزادہ نصراللہ خان کے فرزند نوابزادہ افتخار احمد خان کو شکست دی۔
دوسری جانب این اے 176 سے مسلم لیگ فنگشنل پنجاب کے صدر اور سابق گورنر ملک مصطفی کھر کو مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سلطان ہنجرا نے پچھاڑا ۔ این اے 179 سے بھی چالیس سال سے ہمیشہ ہر الیکشن جیتنے والے خاندان سے پیپلز پارٹی کے امیدوارسابق وزیر مملکت معظم علی خان جتوئی بھی شکست سے دو چار ہوئے۔
اور این اے 180 سے جتوئی قبیلہ کے چیف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار عبدالقیوم خان جتوئی بھی کامیابیوں کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔پی پی 254 سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوابزادہ نصراللہ خان کے بڑے صاحبزادے نوابزادہ منصور احمد خان بری طرح شکست کھا گئے۔مظفرگڑھ کے پانچ قومی اسمبلی کے حلقوں میں تین پر آزاد جبکہ دو پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔