لاہور(جیوڈیسک)چین، سعودی عرب ،ایران اور بھارت سمیت متعدد ملکوں کیسربراہوں نے نواز شریف کو فون کر کے الیکشن جیتنے کی مبارکباد دی ہے۔چین کے صدرنے نواز شریف کو فون کر کے نیک تمناں کا اظہار کیا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی پاکستانی حکومت پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنائے گی۔سعودی عرب کے شاہ عبداللہ اورمتحدہ عرب امارات کے شیخ خلیفہ نے بھی نواز شریف کو مبارکباد دی ہے۔
ایران، ترکی، کویت اور قطر کے سربراہان مملکت نے بھی نواز شریف کو فون کر کے خیرسگالی کے جذبات کااظہار کیا۔بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھی نوازشریف کو فون کیا اور الیکشن جیتنے پر مبارک باد پیش کی۔بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے امید ظاہر کی ہے۔
کہ نئی حکومت بھارت سے تعلقات مزید بہتر بنائے گی۔سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ نواز شریف کو جلد دورہ بھارت کی دعوت دیں گے۔افغان صدر حامد کرزئی نے بھی نواز شریف کو فون کر کے الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی پاکستانی حکومت افغانستان سے تعلقات میں بہتری لائے گی۔