مبینہ دھاندلی،ن لیگ کے امیدواروں کا نتائج ماننے سے انکار

Dadu

Dadu

دادو(جیوڈیسک)دادو میں مبینہ دھاندلی کا الزام ، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا نتائج ماننے سے انکارکردیا۔دادو کی تحصیل میھڑ میں مسلم لیگ ن رہنماسابق وزیر اعلی سندھ نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج ماننے سے انکار کردیا۔

جس کے باعث میھڑ میں شٹر ڈاون ہڑتال کئی گئی جب کہ دادو میں مسلم لیگ ن امیدوار سابق تحصیل ناظم سید ظفر علی شاہ کی رہنمائی میں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے ایس ایس پی موڑ انڈس ہائی وی پر دھرنا دیا۔

ٹریفک معطل کر دی مظاہرین نے پی پی امیدواروں پر الزام عائد کرتے کہا کہ ان کی جانب سے دھاندلی کی گئی ہے ، رٹرننگ آفیسر سے مطالبہ کیا کہ نتائج دوبارہ چیک کرائے جائے،واضع رہے کہ گذشتہ روز میہڑ میں پولیس نے پرائیویٹ کار سے 72 ہزار بیلٹ پیپر برآمد کر کے ایک اے ایس آئی کوبھی گرفتارکیا تھا۔