پاکستان(جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں جمہوری عمل میں حصہ لینے پر عوام کا مشکور ہوں، حق رائے دہی کے لئے لوگوں کا گھنٹوں کھڑا رہنا قابل ستائش ہے۔
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابات کے روز حق رائے دہی کے لئے لوگوں کا گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنا انتہائی قابل ستائش ہے۔ میں جمہوری عمل میں حصہ لینے پر عوام کا مشکور ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مختلف اضلاع میں انتظامیہ نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا جبکہ مختلف شہروں میں انتخابی نتائج میں ردوبدل کی اطلاعات بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابی نتائج میں ردوبدل کے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔