کراچی(جیوڈیسک)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان الطاف حسین کی جانب سے کراچی کو الگ کرنے کے بیان کا نوٹس لیں۔
جماعت اسلامی کے رہنماکاکہناتھاکہ الطاف حسین کی جانب سے کراچی کو پاکستان سے الگ کرنے، تشدد کی سیاست کو فروغ دینے کے عمل اوران کی پوری تقریر کا سختی سے نوٹس لیاجائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے آئندہ کے تمام واقعات کی ذمے داری الطاف حسین پر ہوگی۔