امریکی باکس آفس پرآئرن مین تھری چھا گئی

Iron Man 3

Iron Man 3

ہالی ووڈ این جی ٹی امریکی باکس آفس پرآئرن مین تھری چھاگئی، اگلے پچھلے تمام رکارڈتوڑڈالے، دوہفتوں میں 28 کروڑ ڈالر سے زائدکابزنس کرلیا۔ سپرہیروبلاک بسٹر سیکوئیل آئرن مین تھری کا امریکی باکس آفس پرراج برقرارہے۔اداکاررابرٹ ڈاونی جونیئرکی فلم نے دوسرے ہفتے میں سات کروڑپچیس لاکھ کماکرنئی فلموں کوبھی پیچھے چھوڑدیا۔

آئرن مین تھری نے ریلیزکے پہلے ہفتے میں 17 کروڑ53 لاکھ ڈالرکابزنس کرکے رکارڈسازکامیابی سمیٹی تھی۔دوہفتوں میں اس شاہکارنے اٹھائیس کروڑ49 لاکھ ڈالرکمالیے۔

انگلش کلاسک ناول سے ماخوذ آسکرونرلیونارڈوڈی کیپریو کی فلم دی گریٹ گیٹس بائے کوبھی شاندارپذیرائی ملی۔فلم نے تین دنوں میں پانچ کروڑگیارہ لاکھ ڈالرکابزنس کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ایکشن کامیڈی فلم پین اینڈ گین نے پچاس لاکھ ڈالرکمائے اورتیسرے نمبرپررہی۔