عوام نے رد نہیں کیا بلکہ پیپلزپارٹی نے دھاندلی سے انتخابات جیتا ،قادر مگسی

Qadir Magsi

Qadir Magsi

حیدرآباد(جیوڈیسک)حیدرآباد سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دیاجائے اور دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے میاں نواز شریف اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

ترقی پسند ہاس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کوئی کردار دکھائی نہیں دیا جبکہ نگراں حکومت نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ پارلیمانی سیاست میں اپنی شکست قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انہیں عوام نے رد نہیں کیا بلکہ پیپلزپارٹی نے دھاندلی سے انتخابات جیتا ہے۔انہوں نے میاں نواز شریف اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبادک باد پیش کی۔