بھمبر کی خبریں 12.05.2013
Posted on May 13, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
ناظم اعلیٰ زراعت کے اس بیان سے کہ ایگری بزنس منصوبہ کے تحت ضلع بھمبر اور میرپور کے زمینداروں کو ٹریکٹر فراہم نہیں کیے جائیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ناظم اعلیٰ زراعت کے اس بیان سے کہ ایگری بزنس منصوبہ کے تحت ضلع بھمبر اور میرپور کے زمینداروں کو ٹریکٹر فراہم نہیں کیے جائیں زمینداروں میںمایوسی پھیل گئی اس سے پہلے بھی ضلع بھمبر اور میرپور کے زمینداروںکیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک روارکھا گیا ناظم اعلیٰ نے کہاہے کہ اس سے پہلے بھمبراور میرپور کو ٹریکٹر فراہم کیے جا چکے ہیں جو کہ ضلع بھمبر کے قابل کاشت رقبہ کے لحاظ سے آٹے میں نمک کے برابر ہیں ان خیالات کااظہار زمینداروں کے نمائندے راجہ محمد اعظم آف بڑھنگ نے اخباری نمائندوں سے ایک وفد کی صورت میں کیا انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت کی سکیم کے تحت ضلع بھمبر کو 60ٹریکٹر اور گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے بے نظیر ٹریکٹرسکیم کے تحت 80ٹریکٹر فراہم کیے گئے جو ضلع بھمبر کے ایک لاکھ تیس ہزار ایکٹررقبہ کیلئے دیے گئے اس سے پہلے دوسال حکو مت پاکستان اور عمران خان شوکت خانم فاؤنڈیشن کی طرف سے کھاد اور گندم کا بیج بھیجا گیا اس میں سے میرپور کیلئے600بیگ اور ضلع بھمبر کیلئے 1800بیگ اور 200بوری بیج گندم دیاگیا یہ صرف ضلعی تفریق اور تعصب پر مبنی اقدام تھاکہاگیاکہ میرپور اور بھمبر کے لوگ بہت امیت ہیں کہ پجارو اور کرولا کاروں پر کھاد لینے آئے کیا محکمہ کے بڑے افسران چاہتے تھے کہ میرپور اور بھمبر کے لوگ گدھوں پر کھاد لینے آتے اور کہا گیا کہ ضلع بھمبر اور میرپور میں سیلا ب نہیں آیا کیا سیلاب مظفرآباد ،پونچھ ،پلندری اور کوٹلی کے پہاڑوں پر چڑھ گیا تھا صرف کوٹلی کو 22ہزار بیگ کھاد دی گئی جس کا رقبہ 58000ایکٹرہے اس کی جس طرح بند بانٹ ہوئی اس سے نہ صرف ریاست کی جگ ہنسائی ہوئی بلکہ انصاف کی دھجیاں بھی بکھیر دی گئی اگر ضلع بھمبر کو آزادکشمیر کا ضلع تسلیم نہیں کیاجاتاتو کیا ہم ضلع بھمبرکو پنجاب کیساتھ کرنے کی تحریک چلائیں ضلع بھمبر میں ایک تیس ہزار ایکڑقابل کاشت رقبہ ہے جبکہ پورے مظفرآباد ڈویژن کا رقبہ ایک لاکھ ایکڑسے بھی کم ہے اور چھوٹے چھوٹے کھیتوں اور ڈھنڈیوں کی صورت میںہے حکومت وقت سے گزارش ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور اس تفریقی اور علاقائی تعصب پر مبنی طریقہ کار کرانے والے اعلیٰ افسران کا محاسبہ کرے اور اگر یہ حکومتی پالیسی ہے جوکہ عوام کش ہے توبھی بتایا جائے تاکہ یہاں کے زمیندارآئندہ کا لائحہ عمل تیار کرکے اپنے حقوق حاصل کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی الیکشن میںواضح برتری عوام کا شریف برادران پر اعتماد کااظہا رہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کی الیکشن میںواضح برتری عوام کا شریف برادران پر اعتماد کااظہا رہے پاکستان کی غیور اور باشعور عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیکر ملک کو بچالیا ہے میاں نوازشریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا نیا دو شروع ہو گا جلد آزادکشمیر کے ایوانوں میں بھی تبدیلی آئے گی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر ضلع بھمبر کے صدر راجہ مقصود احمد خان ،تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال ،تحصیل برنالہ کے صدر کرنل (ر) وقار احمد نود اور تحصیل سماہنی کے صدر راجہ منیر الل نے پاکستان کے الیکشن میں مسلم لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کیا انہوں نے مسلم لیگ ن کی تاریخ ساز کامیابی پر مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو مبارکباد بھی پیش کی انہوں نے کہاکہ نگران حکومت نے شفاف اور پر امن انتخابات کاانعقاد کیا جس پر ہم چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد پیش ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ اسی طرح پر امن انتقال اقتدار کا مرحلہ بھی طے ہو گا انہوں کہاکہ پاکستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کو کارکردگی کی بنا پر ووٹ دیا ہے مسلم لیگ ن کی واضح اکثریت سے کامیابی خوش آئند ہے میاں نوازشریف کی قیادت کے اندر جہاں پاکستان کے اندر ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا وہاں تحریک آزادی کشمیر کو بھی تقویت ملے گی اور مسلہ کشمیرحل ہونے میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بعد آزادکشمیرکے اندر بھی تبدیلی آئے گی اور آزادخطہ میں تعمیر وترقی اور خوشحالی کا دور آئیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجوہات کو ختم کرکے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جاسکتی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجوہات کو ختم کرکے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جاسکتی ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویزبٹ نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجوہات کا تفصیلاًذکر کرتے ہوئے کیا یہ کہ بجلی کا فی یونٹ ریٹ انتہائی زیادہ ہے 50یونٹ کا ریٹ فی یونٹ 2روپے اور 100یونٹ کاریٹ 5.79روپے اور 200یونٹ کا ریٹ 8.11روپے ہے اس طرح جتنی بجلی زیادہ خرچ ہو تی ہے ریٹ بتدریج بڑھتا جا تا ہے کمرشل ریٹ فی یونٹ 14.77روپے سے شروع ہو کر انکم ٹیکس اور جنرل ٹیکس اور دیگر ٹیکسز اس کے علاوہ ہوتے ہیں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے بجلی چوری میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن اس وقت صورتحال بڑی دلچسپ اور ظالمانہ ہے کیونکہ محکمہ برقیات کے ملازمین خود بجلی چوری میںملوث ہے جوکہ اپنے گھروں کے علاوہ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی بجلی چوری کروارہے ہیں اس کے علاوہ رشوت لیکر عام صارفین کو بھی یہ سہولت مہیا کررہے ہیں طرفہ تماشا یہ ہے کہ سیاست دانوں اور دیگر بڑے بڑے شرفاء بھی خوب بجلی چوری کے مزے لے رہے ہیںاسطرح تقریباً ساٹھ فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے لیکن پاکستان سے سپلائی ہونے والی بجلی کا بل آزادکشمیر کے بے کس بے کس مظلوم عوام مہنگی بجلی خرید کر اداکررہے ہیںانہوں نے کہاکہ بجلی کی کمی نہیں ہے بلکہ چوری نے لوڈشیڈنگ عوام کے مقدر میںلکھ رہی ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ بجلی کی چوری اگر محکمہ برقیات چاہے تو ایک یونٹ بھی چوری نہیں ہوسکتی اسلیے گھریلوں فی یونٹ اگر 2روپے رہے خواہ جتنی بھی بجلی خرچ ہو اسی طرح کمرشل فی یونٹ4روپے سے زائد نہ ہو تو بجلی چوری میں بھی کمی آئے گی اور لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہو جائیگی اب وقت آگیا ہے کہ آزادکشمیر میں گڈکورننس کے بغیر موجودہ حکومت نہیں چل سکے گی اور موجودہ حکومت کو صوابدیدی عہدوں سے بھی تعینات کیے ہوئے
لوگوں کو فارغ کرنا پڑے گا اسی طرح پاکستان سے مہاجرین سیٹوں پر منتخب ہونے والے ممبران قانون ساز اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز سے بھی فارغ کرنا پڑے گا علاوہ ازیں وزراء کی فوج بھی ک کرنی پڑے گی میرٹ ،قانون کی حکمرانی اور انصاف قائم کرنے میں ہی موجودہ حکومت کی بقاء ہے اب وقت آگیا ہے کہ آزادکشمیر میں تمام سرکاری محکمہ جات اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ حالات انکا ساتھ نہیں دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبرکا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصرشریف بٹ منعقد ہوا اجلاس
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب بھمبرکا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصرشریف بٹ منعقد ہوا اجلاس میں ماسٹرمحمود آف بنڈالہ پیانہ کے بڑے بھائی راجہ محسن کے بہنوئی اور راجہ غفار احمد گوگا کے کزن اور مدثر احسان کے والد محترم ماسٹر احسان محمود کی اچانک وفات پر گہرے دکھ وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی اجلاس میں طارق محمود ثاقب ،عزیزالرحمن ناز ،ملک شوکت حسین ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،جہانگیر پاشا،قاضی انصر زمان ،مرزاندیم اختر،عاطف اکرم ،ظہور احمد رضا،چوہدری سلیم ساگر ،فیصل صغیر شمیم ،عابد زبیر ،یاسین تبسم ،شیرازپرویزمشتاق ،مرتضیٰ گیلانی ،مرزاعمر فاروق ،ارشدمحمود غازی ،ارشد محمود سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدرڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے اندر پر امن صاف و شفاف اور غیر جانبدارالیکشن کاانعقاد
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدرڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے اندر پر امن صاف و شفاف اور غیر جانبدارالیکشن کاانعقاد خوش آئندہے قوم نے جس جذبے کے تحت انتخابی عمل
میںحصہ لیا وہ قابل تحسین ہے موجودہ الیکشن سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے الیکشن میں واضح برتری حاصل کرنے پر مسلم لیگ ن کے قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے الیکشن میں عوام نے پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوں کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر مسترد کر دیا جو ان کیلئے لمحہ فکریہ اور سبق آمیز ہے آنے والی حکومت کو چاہیے کہ موجودہ الیکشن سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی اور حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنائیں پاکستان کو درپیش مسائل اندرونی اور بیرونی گرداب سے نکالیں تاکہ ملک کے اندر ترقی و خوشحالی آئے گی ملک سے دہشت گردی ،بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہاکہ پاکستان کیساتھ ساتھ مسلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے مضبوط اور موثر خارجہ پالیسی اپنائی جائے۔