مشرف کے بغیررچایا گیا انتخابی ڈھونگ عوام کے ساتھ مذاق ہی نہیں بلکہ بدترین ظلم وجبربھی ہے
Posted on May 13, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : انقلاب و تبدیلی کی عوامی کوشش و خواہش کو سبوتاژ کرکے پاکستان کے عوام کا مینڈیٹ ایکبار پھر چرا لیا گیا ہے ۔ حلقہ PS-128 لانڈھی کراچی سے آل پاکستان مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی محمد رئیس نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”انجینئرڈ رزلٹس ”بتارہے ہیں کہ پاکستان کے عوام ایکبار پھر انتخاب ,انصاف ,تحفظ اور انتخاب کے اداروں کے ساتھ جاگیرداروں اور استحصال مافیا کے اُس گٹھ جوڑ کے ہاتھوں شکست کھاچکے ہیں۔
جس نے اپنا راستہ صاف کرنے کیلئے ویز مشرف کو جھوٹے کیسز میںپھنساکر انتخابات سے باہر اور دہشت گردوں کا سہارا لیکر آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابات کے بائیکاٹ پر مجبور کیا۔
محمد رئیس نے کہا کہ دہشتگردوں اور خفیہ قوتوں کی سازباز سے مطلوبہ نتائج حاصل کرکے اکثریت کے حصول کا جشن منانے والوں نے پرویز مشرف کو انتخابات سے باہر اورآل پاکستان مسلم لیگ سمیت کئی جمہوری قوتوں کو بائیکاٹ پر مجبور کرکے عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا ہے جو اس ملک وقوم کے ساتھ بھیانک مذاق ہی نہیں بلکہ بد ترین ظلم بھی ہے۔