تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ این اے 61کے فائنل ریزلٹ کے مطابق ن لیگ کے اْمیدوار سردار ممتاز خان ٹمن نے 1,13,303 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ این اے 61کے فائنل ریزلٹ کے مطابق ن لیگ کے اْمیدوار سردار ممتاز خان ٹمن نے 1,13,303ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اْنکے مدمقابل ق لیگ کے چودھری پرویز الہٰی نے 98,414ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے سردار منصور ٹمن نے 45,343ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

حلقہ پی پی 22کے فائنل ریزلٹ کے مطابق ن لیگ کے اْمیدوار سردار ذوالفقار دلہہ نے 56,905ووٹ لیکر پہے نمبر پر رہے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد اْمیدوار سردار غلام عباس خان نے 48,720ووٹ لئے۔تیسری پوزیشن پاکستان تحریک انصاف کے اْمیدوار پیر نثار قاسم نے 17,575ووٹ لیکر حاصل کی۔حلقہ پی پی 23کے فائنل ریزلٹ کے مطابق ن لیگ کے اْمیدوارملک ظہو ر انور اعوان 54325ووٹ لے کر پہلی پو زیشن پر جبکہ دوسر ے نمبر پر مسلم لیگ ق کے امید وار سر دار امجد الیا س 47388ووٹ حا صل کیے۔

تیسر ے نمبر پر تحر یک انصا ف کے امید وار کر نل (ر) سلطا ن سر خر و نے 23323ووٹ حاصل کر سکے ۔ تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال ٹو کے حلقہ این اے61میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد چار لاکھ 46ہزار ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد2لاکھ 38ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ8ہزار ہے حلقہ این اے61 میں373پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے تحصیل تلہ گنگ میں قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی کے دو حلقے پی پی22اور پی پی23پر مشتمل ہے یہا ں پر ایک ہزار 52 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

اس حلقہ میں اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ممتاز خان ٹمن جو کہ دو دفعہ ایم این اے رہ چکے ہیں اور سابق گورنر مغربی پاکستان ائیر مارشل نور خان مرحوم کے بہنوئی اور سابق گورنر نواب امیر محمد خان کالاباغ سے بھی قریبی رشتہ داری ہے ۔

جبکہ مد مقابل سابق وزیر اعلی پنجاب سابق ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الہی جو پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما ہے کیساتھ رہا اسی حلقہ سے پی ٹی آئی نے سردار منصور حیات ٹمن جو سابق مشیر وزیراعظم پاکستان سردار محمد حیات ٹمن کے صاحبزادے ہیں کو ٹکٹ دیا جو تیسرے نمبر پر آئے۔ مجموعی طور پر دو صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے۔