کراچی (جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ لانڈھی کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے ہونے والی فائرنگ سے علاقے میں کشیدگی ہے ۔پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے ،جبکہ سہراب گوٹھ میں پل کے قریب نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
لانڈھی نمبر 6 میں کئی روز سے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،جس کے سبب علاقے میں کشیدگی ہے،رات گئے علاقے میں فائرنگ سے 40 سالہ شکیل حسن زخمی ہوا،جبکہ ابراہیم حیدری کے علاقے عمر کالونی میں اپنے گھر کی چھت پر سونے والا شخص اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوا،جس کی شناخت 25 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔