ممبئی(جیوڈیسک)اداکارہ ویناملک نے بالی وڈکے تینوں خانوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔کہتی ہیں شاہ رخ،عامراور سلمان کے ساتھ اداکاری کے جوہردکھاناچاہتی ہوں۔اداکارہ ویناملک نے بھارتی اخبارسے گپ شپ کرتے ہوئے دل کی بات کہہ دی۔ویناکاکہنا ہے۔
وہ شاہ رخ خان، عامرخان اورسلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مندہیں۔عامرخان کی اداکاری سے متاثر ہیں۔شاہ رخ خان کے رومانس پرمرتی ہیں،ان سے فلمی رومانس لڑاناچاہتی ہیں اورسلمان خان کادبنگ اسٹائل غضب کاہے۔
اسی لیے وہ تینوں خانزکے ساتھ کام کرناچاہتی ہیں۔ویناملک نے سیف علی خان کے سینس آف اسٹائل کوبھی سراہا۔ ویناکاکہناتھاکہ وہ سیف علی خان کے اسٹائل پرفداہیں۔آخرکووہ نواب ہیں اورانھیں لباس کاانتخاب خوب آتاہے۔ویناملک نے کہاکہ سیف بہت اسٹائلش اداکارہیں اورکرینا انتہائی خوش قسمت اداکارہ جسے سیف کاساتھ ملا۔