مشرف فرار کیس،سپریم کورٹ کا آئی جی کیخلاف قانون کے مطابق کارروئی کا حکم

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پریز مشرف فرار کیس میں م معاملے کو نمٹاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس بنایامین کے خلاف قانون کے مطابق انکوائری کی جائے۔اٹھارہ اپریل کو ججز نظر بندی کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر پرویز مشرف اسلام آباد ہائی کورٹ سے فرار ہو گئے تھے۔

جسٹس شوکت عزیز نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو واقع کا ذمہ دار ٹھہرایا اور وزارت داخلہ کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ معاملے کی انکوائری کے لئے تین وفاقی سیکریٹریوں کے نام سٹیبلشمنٹ کو بھجوائے گئے ہیں۔

آج دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری نے عدالت کو بتایا کہ سینئر وفاقی سیکریٹری قمرالزمان آٹھ مئی سے انکوئری افسر مقرر ہو چکے ہیں اور آئی جی بنیامین کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع چکی ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے معاملہ نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ قانون کے مطابق انکوائری کی جائے۔