ایم کیو ایم ٹھپہ جماعت ہے،وزارت اعلی پر شہباز شریف ہی جچتے ہیں،ثنا اللہ

Sanaullah

Sanaullah

رائے ونڈ (جیوڈیسک)سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلی کی کرسی پر میاں شہباز شریف کے سوا کوئی شخص نہیں جچتا،ایم کیو ایم ٹھپہ جماعت ہے، جس پر الطاف حسین کو مبارکباد دیتا ہوں۔رائے ونڈ میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو حکومت سازی کے لئے کو مشکلات نہیں ہیں۔

پارٹی قیادت نے مجھے خواجہ حسان اور میاں مجتبی کو آزاد اراکین سے رابطوں کا کام سونپا ہے۔ میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادیوں پر حل کئے۔اس لئے صوبہ کی عوام نے مسلم لیگ ن پر بھر پور اعتماد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ثابت ہو گیا ہے ایم کیو ایم ٹھپہ جماعت ہے، جس پر الطاف حسین کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو پاکستان سے دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی۔