مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے نتائج ووٹروں کی بھاری تعداد کی توقعات کے برعکس سامنے آئے ہیں۔ دونوں رہنما گجرات میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ۔
ہمارے خاندان کی عزت کا خیال رکھا، ہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے ذرائع کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کے روز ووٹر جس بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں پر آرہے تھے۔ اس سے توقعات تھیں کہ ایک چینج آئے گا اورنئی راہ نکلی گی مگر نتائج اس توقعات کے برعکس آئے۔