چین : خودکشی کیلئے چھلانگ لگانے والے کو فضا میں ہی بچا لیا گیا

China

China

بیجنگ(جیوڈیسک)چین میں فائر فائٹرز نے خود کشی کیلئے چھلانگ لگانے والے شخص کو فضا میں دبوچ کر بچا لیا۔چین کے جنوبی صوبے گونگزی زونگ میں نشے کا عادی ایک شخص زندگی سے تنگ آ کر خود کشی کے لیے تیار بیٹھا تھا۔

دوسری جانب فائر فائٹرز کا عملہ اس کی جان بچانے کیلئے مختلف حفاظتی اقدامات کرنے میں مصروف تھا۔ابھی لکٹری کی سیڑھی کو فٹ کیا ہی جا رہا تھا کہ اس نے چھلانگ لگا دی لیکن امدادی کارکنوں نے اسے فضا میں ہی دبوچ لیا۔