پاکستان کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری حق و سچ کی فتح ہے
Posted on May 13, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری حق و سچ کی فتح ہے پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ن کو کامیاب کرکے پاکستانی عوامی نے اپنی بے پناہ محبت کااظہار کیا ہے آزادکشمیر کے اندر عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے مجاوروں کا یوم حساب قریب ہے جلد آزادکشمیر کے اندر بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی۔
ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر یوتھ ونگ مشاورتی کونسل کے چیئرمین چوہدری ابرارالحق ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے میاںنواز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر اپنا حق اداکردیا میاں نوازشریف مملکت خداداد پاکستان کے وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر 26جون 2011کو عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے چوروں ،لٹیروں اور مجاوروں کا یوم حساب قریب ہے بہت جلد آزادکشمیر پر مسلط زرداری ٹولے کو رخصت کرکے یہاں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی۔