چمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہوں،مصباح الحق

Misbah-Ul-Haq

Misbah-Ul-Haq

لاہور(جیوڈیسک) لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کیلئے ٹیم کی سلیکشن سے مطمئن ہوں،لاہور میں کوچ ڈیوڈ واٹ مور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

انگلینڈ کے ماحول کو دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ کنڈیشنز کے حوالے سے بولرز کی کار کر دگی اچھی ہو سکتی ہے تاہم ٹیم بیلنس ہے صرف بولنگ یا بیٹنگ کی بنیاد پر فیورٹ نہیں بن سکتے۔