پاکستان(جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل ملز کیلئے رواں ہفتے 11 ارب روپے جاری کر دئیے جائیں گے۔ نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کو پیداوار بڑھانے کیلئے رواں ہفتے 11 ارب روپے جاری کر دئیے جائیں گے ، جس سے اسٹیل ملز کی پیدوار ی صلاحیت بڑھ کر اگست تک 60 فیصد ہو جائے گی۔
وزیر صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق نگران وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں اسٹیل ملز کو بحران سے نکالنے اور اس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے 11ارب کا نیا ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا۔ جس کامقصد قومی ادارے کی پیداواری صلاحیت بڑھانا تھا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس مد میں ریلیف پیکیج کی رقوم رواں ہفتے جاری کی جائیں گی۔