پنجاب : دوران الیکشن،91 مقدمات کا اندراج،110 گرفتار

Punjab

Punjab

لاہور(جیوڈیسک)لاہور پنجاب میں الیکشن کے دوران قتل،اقدام قتل،فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش اور دیگر الزامات میں91 مقدمات درج کئے گئے۔سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر کے بیٹے سمیت 110 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ مختلف پولنگ اسٹیشنوں سے اسلحہ کی برآمدگی کے 33 مقدمات درج کیے گئے، اس دوران مختلف شہروں میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو ئے۔

پولنگ کے دوران بیلٹ باکسز چھیننے کے الزام میں اوکاڑہ،گوجرانوالہ نارووال اور خانیوال میں 4واقعات اور اسلحہ کی نمائش کے 41 واقعات ہوئے،مظفر گڑھ میں مصطفی کھر کے بیٹے حسنین کھر کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پر حملے ،فائرنگ اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مختلف الزامات کے تحت گجرات،منڈی بہاوالدین،نارووال،راولپنڈی، سرگودھا ،فیصل آباد ،خانیوال ،رحیم یار خان،ملتان،ساہی وال ،ڈی جی خان،بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یار خان اور مظفر گڑھ میں بھی مقدمات درج کیے گئے۔