امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ کو رواں سیزن میں آم کی برآمد میں کمی کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ محکمہ زراعت نے پاکستانی کی پیداوار و اجناس او رزرعی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
جس کی وجہ سے ناصرف رواں سیزن میں امریکہ کو آم کی برآمدگی میں کمی کا خدشہ ہے۔ بلکہ پاکستانی برآمد کندگان سے امریکی منڈی بھی ہاتھ سے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں آم کا سیزن شروع ہونے صرف چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔