اسلام آباد(جیوڈیسک)عالمی ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں پاکستان میں طویل المدتی استحکام آئے گا۔ مسلم لیگ نواز بڑی حریف جماعتوں کی مدد کے بغیر مخلوط حکومت قائم کر سکے گی۔ایجنسی نے اسلام آباد سے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انتخابات کا انعقاد پاکستان میں طویل المدتی استحکام لائے گا۔
جو پاکستان کی ایک اہم کامیابی ہے۔ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک منتخب حکومت دوسری منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کرے گی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن بڑی حریف سیاسی جماعتوں کی مدد کے بغیر مخلوط حکومت قائم کر سکے گی۔ رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں آنے والی حکومت بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کرنے کے قابل ہو جائے گی۔ بیرونی ادائیگوں اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کیلئے یہ اقدام ضروری ہو گا۔