کوئٹہ(جیوڈیسک)نگران وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر اسلام اور بلوچستان کے دوست نہیں، انہیں سزا بھگتنا ہو گئی۔ آئی جی بلوچستان کے گھر کے قریب خودکش دھماکہ کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی بلوچستان نے کہا۔
دہشت گردوں کو اللہ معاف کرے گا اور نہ ہی حکومت معاف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی عوام نشان دہی کرے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔ عوام اور سرکاری ادارے مل کر دہشت گردی کا خاتمے کر سکتے ہیں۔