کراچی(جیوڈیسک)سمندری خوراک کی مصنوعات کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگیا ، نو ماہ میں برآمدات تیئس کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی ۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک ایک لاکھ تین ہزار ٹن سمندری خوراک بیرون ممالک بھجوائی گئی۔
جس سے تیئس کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں بائیس کروڑ ڈالر کی سمندری خوراک برآمد کی گئی تھی۔صرف مارچ کے ماہ میں ہی چونسٹھ فیصد اضافے سے سولہ ہزار ٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی۔