پاکستان(جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ سلیکشن کمیٹی کیجانب سے منتخب ٹیم سے مطمئن ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ایبٹ آباد میں منعقدہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو خامیاں دور کرنے کا موقع ملا۔
امید ہیکہ چیمپیپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہر کریگی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے دورہ جنوبی افریقہ ایک مشکل مرحلہ ثابت ہوا ہے۔ اب کھلاڑی ہر حالات میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔